ابنا: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میری امریکی سفیر سے چھ ماہ قبل ملاقات ہوئی تھی تاہم اس ملاقات میں جنرل شجاع پاشا موجود نہیں تھے، ہم ایسا پاکستان چاہتے ہے جو امریکہ کا غلام نہ ہو، ن لیگ صرف تحریک انصاف کی وجہ سے گوزرداری گو مہم شروع کرنے پر مجبور ہوئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں باچا خان کے نواسے سلیم جان خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ جب سے وآر آن ٹیرر شروع ہوئی ہم نے اسکی مخالفت کی ہے، تین سال قبل جب میں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کی بات کی تو مخالفین نے مجھے طالبان خان کہنا شرو ع کردیا لیکن آج وہی لوگ طالبان سے مذاکرات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں کسی ایسی جماعت سے اتحاد نہیں کرینگے جس کے لیڈروں کے اثاثے پاکستان سے باہر ہوں، قبل از وقت انتخابات کے حامی ہیں لیکن ہم نئی اور شفاف ووٹر لسٹوں کے ذریعے انتخابات چاہتے ہیں، یہ بات حقیقت ہے کہ ہمارے ساتھ خفیہ قوت موجود ہے اوریہ خفیہ قوت اللہ تعالیٰ کی ذات ہے، انہوں نے قوم سے وعدہ کیا کہ نہ پہلے کسی کے سامنے جھکا ہوں اورنہ بھیک مانگی ہے اور نہ ہی مستقبل میں کسی کے سامنے جھونکاگا اور نہ بھیک مانگا گا، انہوں نے کہا کہ ہم امریکی قوم کے خلاف نہیں بلکہ امریکی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے سلیم جان خان نے کہا کہ عمران خان کی کتاب پڑھنے کے بات انکی پارٹی میں شمولیت کافیصلہ کیا، باچاخان اور ولی خان میرے بزرگ ہیں انکی عزت کرتاہوں لیکن موجودہ حالات میں انکی پارٹی کی پالیسیوں اور قائدین سے اتفاق نہیں کرتا، انہوں نے ایک نئی روایت قائم کرتے ہوئے اپنے اثاثوں کی تفصیلات پر مبنی ایک فائل بھی پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کے حوالے کردی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر ارباب ظاہر کے کزن ارباب نثار خان اور سلیمان خان نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ .......
/169